حیدرآباد3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلوں کی تاریخ میں 15/ مئی 2017 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل داخلوں کی آخری تاریخ 5 / مئی مقرر تھی۔ وہ کورسز جن میں داخلہ بذریعہ امتحان دیا جائے گا اُن میں پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، مطالعات ترجمہ، عربی، فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، سیاسیات، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ تعلیم؛ انتظامیہ، کامرس؛ ترسیل عامہ و صحافت؛ کمپیوٹر سائنس؛ ریاضی اور حیوانیات)‘ ایم فل (اردو؛ انگریزی؛ فارسی؛ مطالعات نسواں؛ نظم و نسق عامہ؛ تعلیم؛ اور انتظامیہ)‘پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (ایم بی اے؛ ایم سی اے؛ ایم ٹیک]کمپیوٹرسائنس[ اور ایم ایڈ)، انڈرگریجویٹ پروگرامس (بی ایڈ اور بی ٹیک ]کمپیوٹر سائنس[)اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن]ڈی ایل ایڈ[؛ سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ؛ الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوج) شامل ہیں۔اِن تمام کورسز کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5/مئی مقرر ہے۔ آن لائین درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی قسم کی وضاحت کے لیے فون نمبر 040-23006612-15 (extension (122یا ای میل manuuadmissions2017@gmail.com پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار کے لیے لازمی ہے کہ وہ دسویں /بارہویں /ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں۔دریں اثنا یونیورسٹی میں مختلفپوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ، پیرامیڈیکل ڈپلوما اور سرٹی فیکیٹ پروگرامس، جزوقتی / متوازی ڈپلوما پروگرام اور رابطہ کورسز میں میرٹ کی بنیاد پرداخلے دیے جارہے ہیں جن کی آخری تاریخ 9 /جولائی 2017 ہے۔اُردو، فارسی انگریزی اور عربی کا پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام سٹیلائٹ کیمپس لکھنو(اترپردیش) میں دستیاب ہے جبکہ اسلامک اسٹڈیز، معاشیات، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے سٹیلائٹ کیمپس سری نگر]جموں و کشمیر[ میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) کالج آف ٹیچر ایجوکیشن حیدرآباد کے علاوہ بھوپال(مدھیہ پردیش)، سری نگر(جموں و کشمیر) اور دربھنگہ (بہار) میں بھی دستیاب ہے۔ اسی طرح بی ایڈ کے لیے سری نگر، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ پالی ٹیکنیک کورسز سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ اور الیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما کی بنگلورو اور دربھنگہ]بہار[ کے پالی ٹکنک میں بھی تعلیم دی جارہی ہے۔